ڈسٹرکٹ ہارڈ شپ اجلاس، اساتذہ کی درخواستوں پر فیصلے
نامکمل دستاویز اور خلاف میرٹ درخواستوں کو حکام نے مسترد کردیا
ملتان (خصوصی رپورٹر) ملتان ڈسٹرکٹ ہارڈشپ کمیٹی کا اجلاس، اساتذہ کے تبادلوں کی درخواستوں پر فیصلے بیوہ، مطلقہ، معذور اور میڈیکل سمیت مختلف کیٹیگریز کے کیسز کا جائزہ، نامکمل دستاویزات اور میرٹ پر پورا نہ اترنے والی درخواستیں مستردتفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان کی زیر صدارت محکمہ سکول ایجوکیشن کے تحت ڈسٹرکٹ ہارڈشپ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں اساتذہ کے تبادلوں کے لئے موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں بیوہ، مطلقہ اور خلع یافتہ خواتین اساتذہ، ذاتی معذوری یا خاندان میں معذوری کی بنیاد پر درخواستیں دینے والے اساتذہ، میڈیکل گراؤنڈز، شادی شدہ خواتین اساتذہ اور حالات کے باعث بچوں کی تنہا کفالت کرنے والے والدین (سرکم اسٹینشل سنگل پیرنٹ) کی کیٹیگریز کے تحت جمع کرائی گئی درخواستوں پر غور کیا گیا کمیٹی نے متعلقہ قواعد و ضوابط، اہلیت کے معیار اور فراہم کردہ دستاویزات کی روشنی میں کیسز کی جانچ پڑتال کی مکمل دستاویزات رکھنے اور مقررہ شرائط پر پورا اترنے والے اساتذہ کی تبادلوں کی درخواستوں کی منظوری اور سفارشات جاری کی گئیں، جبکہ ایسے کیسز جن میں مطلوبہ دستاویزات نامکمل تھیں، درخواست گزار مقررہ میرٹ پر پورا نہیں اترتے تھے یا درخواست غلط کیٹیگری میں جمع کرائی گئی تھی، انہیں مسترد کر دیا گیا اجلاس میں اس امر پر زور دیا گیا کہ اساتذہ کے تبادلوں سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ کرتے وقت متعلقہ پالیسی اور مقررہ قواعد و ضوابط کو مدنظر رکھا جائے ، تاکہ مستحق اساتذہ کے کیسز پر شفاف انداز میں کارروائی کی جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments