گیارہویں جماعت کا ری ایڈمیشن شیڈول ،اہم ہدایت نامہ جاری
ملتان (خصوصی رپورٹر)ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ملتان نے سیشن 2026-2028 کے لئے گیارہویں جماعت (فرسٹ ایئر) کا ری ایڈمیشن شیڈول اور اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔۔۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بغیر جرمانے کے ری ایڈمیشن اور آن لائن انرولمنٹ کے لئے آخری تاریخ 06 نومبر 2026 مقرر کی گئی ہے ، جس کی فیس 2,200 روپے ہے ۔ جبکہ 2,000 روپے جرمانے کے ساتھ ری ایڈمیشن کی آخری تاریخ 07 دسمبر 2026 ہے ، جس کی کل رقم 4,200 روپے بنتی ہے ۔ بورڈ کی ہدایات کے تحت 22 اکتوبر 2026 کو شائع ہونے والے نتائج میں گیارہویں جماعت میں فیل ہونے والے طلباء ملتان بورڈ کی حدود کے کسی بھی ادارے میں ری ایڈمیشن لے سکتے ہیں امتحان پاس کرنے والے امیدواروں کو ری ایڈمیشن سے پہلے اپنا نتیجہ منسوخ کروانا ہوگا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments