مقامی سکول میں میوزیکل کنسرٹ کے دوران بدنظمی ،بھگدڑ

مقامی سکول میں میوزیکل کنسرٹ کے دوران بدنظمی ،بھگدڑ

ملتان (خصوصی رپورٹر) مقامی سکول میں میں ڈپٹی کمشنر کی اجازت سے میوزیکل کنسرکٹ میں بد انتظامی ،طلبا کا سکول انتظامیہ کے۔۔

 خلاف شدید احتجاج ،نعرے بازی اور ہنگامہ آرائی و بھگدر کے دوران بدنظمی پھیل گئی ۔دو تھانوں کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کیا ۔ ملتان پبلک سکول روڈپر واقع ایک مقامی سکول میں ڈپٹی کمشنر ملتان کی اجازت سے میوزیکل کنسرکٹ منعقد ہوا ۔سکول انتظامیہ کی جانب سے پاس فیس پچیس سوروپے طلبا سے وصول کی کنسٹرکٹ کے داخلی راستے بند کردیئے طلبا جب کنسرکٹ والی جگہ پہنچے تو مین دروازے بند پائے گئے طلبا نے شور شرابہ کیا تو دیگر طلبا بھی موقع پر آگئے جن کی بڑی تعداد نے سکول انتظامیہ پر الزام عائد کیا کہ ہمارے پاس کنسرکٹ کے داخلہ پاس موجود ہونے کے باوجود اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی طلبا نے سکول کے احاطہ میں شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کرتے رہے۔گلوکار بلال سعید کا سکول پہنچنے پر طلبا نے گاڑی کا گھیراؤ کرلیا افراتفری اور بدنظمی نے کنسرکٹ ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کی کارکردگی کا پول کھول دیا طلبا کا جم غفیر پولیس کنٹرول کرنے میں بالکل ناکام ہوگئی تو اطلاع پولیس کی جس کے بعد دوتھانوں گلگشت اور بی زیڈ بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور صورتحال پر قابو پالیا اور جاری کنسرکٹ کو روک کر طلبا کو داخلے کی اجازت دلوائی اور کنسرکٹ کو دوبارہ شروع کرادیا ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...