گھر سے چوری کرکے فرار ہونے والا ملزم پکڑا گیا
وہاڑی (نمائندہ خصوصی) نواحی گاؤں 515 ای بی میں حساس ادارے کے اہلکار کے گھر سے مبینہ طور پر نقدی اور۔۔
طلائی زیورات چوری کرکے فرار ہونے والے ملزم کو اہل خانہ نے پکڑ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم گھر میں داخل ہوا اور نقدی و زیورات چوری کرنے کے بعد فرار ہونے لگا تو قریب موجود اہلکار کے ماموں نے اسے دیکھ لیا اور قابو کر لیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ ملزم کی شناخت سلمان عزیز ولد محمد عزیز کے نام سے ہوئی ہے ۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید کارروائی جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments