پولیو سے پاک پاکستان، بچوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت
دھنوٹ (نامہ نگار)ضلع لودھراں کی سماجی شخصیت اے ڈی انجم اور جنرل سیکرٹری مہر فلک شیر نے کہا ہے کہ پولیو ایک خطرناک متعدی بیماری ہے جو بچوں کو عمر بھر کی معذوری میں مبتلا کر سکتی ہے ۔۔۔
اس سے بچاؤ کا مؤثر ذریعہ ویکسی نیشن ہے ، اس لیے والدین پانچ سال سے کم عمر اپنے تمام بچوں کو ہر پولیو مہم کے دوران قطرے ضرور پلوائیں۔عالمی یوم انسداد پولیو کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے والدین، اساتذہ، سماجی تنظیموں، علمائے کرام اور معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ پولیو وائرس ایک شخص سے دوسرے شخص میں منتقل ہو سکتا ہے اور بالخصوص کم عمر بچوں کو متاثر کرتا ہے ۔ اس بیماری کا کوئی مخصوص علاج نہیں، تاہم ویکسین کے ذریعے بچوں کو اس سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments