پیراں غائب پل،بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق
ملتان (کرائم رپورٹر) پیران غائب پل کے قریب بس کی ٹکر سے 20 سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا ۔۔
، واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں، ریسکیو حکام کے مطابق ایک اے سی بس موٹر سائیکل کو اوورٹیک کرتے ہوئے گزر رہی تھی کہ بس کی سائیڈ لگنے سے موٹر سائیکل سوار گر گیا،حادثے کے نتیجے میں 20 سالہ نوجوان شدید زخمی ہوا اور موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا ، جاں بحق نوجوان کی شناخت 20 سالہ عبداللہ احد ولد نعیم مصطفی کے نام سے ہوئی، پولیس کی ضروری قانونی کارروائی کے بعد میت پولیس اور لواحقین کی موجودگی میں نشتر ہسپتال منتقل کر دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments