سبزی منڈی میں ترقیاتی کام شروع، سڑک کی تعمیر جاری
صادق آباد (نامہ نگار)صادق آباد سبزی منڈی میں بنیادی سہولیات کی بہتری کے لیے ترقیاتی کاموں کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔۔۔
ایڈمنسٹریٹر چوہدری سمیع اللہ کی کوششوں اور صدر سبزی منڈی سید صفدر علی شاہ بخاری کی زیر صدارت منڈی کی بیک سائیڈ سڑک کی تعمیر جاری ہے ۔ترقیاتی کاموں کے موقع پر انچارج مارکیٹ کمیٹی کاشف، سینئر نائب صدر ملک عطار شاہ، نائب صدر احسان خان، شفیق چوہان، چوہدری اشعر مقصود، چوہدری حمزہ، چوہدری معظم، جام جان محمد سمیت دیگر معززین بھی موجود تھے ۔سبزی منڈی میں جاری تعمیراتی کاموں کو بنیادی ڈھانچے کی بہتری کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے ۔ ایڈمنسٹریٹر چوہدری سمیع اللہ کی کوششوں سے منڈی میں روشنی کے نظام کو بہتر بنانے سمیت دیگر ترقیاتی اقدامات بھی شروع کیے گئے ہیں۔ ان اقدامات سے تاجروں اور خریداروں کو بہتر سہولیات ملنے اور کاروباری سرگرمیوں میں آسانی پیدا ہونے کی توقع ہے ۔اس موقع پر شرکا نے امید ظاہر کی کہ منڈی انتظامیہ، عہدیداران اور تاجروں کے باہمی تعاون سے دیگر ترقیاتی منصوبوں پر بھی جلد کام شروع ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments