عون محمد لغاری کی صحت بہتر، جلد عوامی سیکرٹریٹ واپسی متوقع

عون محمد لغاری کی صحت بہتر، جلد  عوامی سیکرٹریٹ واپسی متوقع

صادق آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری سردار اظہر خان لغاری کے صاحبزادے سردار عون محمد خان لغاری نے کہا ہے کہ لاہور میں آنکھوں کے علاج اور لینز لگوانے کے بعد ان کی طبیعت بہتر ہے۔۔

 اور وہ ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق آرام کر رہے ہیں۔اپنے پیغام میں سردار عون محمد خان لغاری نے کہا کہ ان شاء اللہ آئندہ 8 سے 10 روز میں صحت یاب ہونے کے بعد عوامی سیکرٹریٹ رحیم آباد واپس آئیں گے اور عوام سے ملاقاتوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کریں گے ۔انہوں نے صحت یابی کے لیے دعائیں کرنے والے احباب اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ سب کی محبتوں، دعاؤں اور نیک تمناؤں کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سب کو سلامت رکھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...