ڈیرہ غازیخان میں ڈولفن فورس محافظ سکواڈ کی گشت تیز
ڈیرہ غازیخان (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈیرہ غازیخان پولیس نے امن و امان برقرار رکھنے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ڈولفن فورس اور محافظ سکواڈ کی گشت اور چیکنگ تیز کر دی ہے ۔ ۔۔
پولیس ٹیمیں ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں گشت کرتے ہوئے مشکوک افراد اور جرائم پیشہ عناصر کی جانچ پڑتال کر رہی ہیں۔پولیس کے مطابق غیر نمونہ نمبر پلیٹس اور بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں۔ اہلکار مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں، جبکہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ضابطے کے مطابق قانونی کارروائی کی جا رہی ہے ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت پر نظر رکھنا، ٹریفک قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانا اور شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے ۔ڈیرہ غازیخان پولیس نے شہریوں کے تحفظ اور قانون کی عمل داری برقرار رکھنے کے لیے گشت اور چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور دیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments