گندم کا نرخ 45سوروپے من مقرر کرنا خوش آئند،خالد کھوکھر
ملتان (وقائع نگار خصوصی)صدر پاکستان کسان اتحاد خالد محمود کھوکھر نے کہا گندم کا پینتالیس سو روپے ریٹ مقرر کرنے پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔۔۔
فصلوں پر پرائس کمیشن سمیت امپورٹ ایکسپورٹ اتھارٹی کا قیام فوری طور عمل میں لایا جائے ،پرائیویٹ سیکٹر کو مظبوط کرنا ہوگا،پوری دنیا کو پرائیویٹ سیکٹر چلارہا ہے ۔ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر پاکستان کسان اتحاد خالد محمود کھوکھر نے کہا گندم تمام فصلوں کا انجن ہے ،حکومت کے گندم کے پینتالیس سو روپے ریٹ مقرر کرنے کے فیصلے کے بعد زراعت ایک ٹریک پر آجائے گی،وزیراعظم کے گندم کے حوالے سے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہیں،گندم کا اس وقت ریٹ دینا بہت اچھا فیصلہ ہے ،خالد محمود کھوکھر نے کہا پاکستان میں پانی کی پچیس فیصد کمی ہے جبکہ دنیا میں گندم کی بیس سال کی پالیسی بنائی جاتی ہے ۔،حکومت کسان کو دس سال کیلئے بغیر انٹرسٹ کے قرضے فراہم کریں۔ملک میں زرعی ایمرجنسی کا فوری نفاذ کیا جائے ،صدر پاکستان کسان اتحاد خالد محمود نے مزید کہا گنے کے کاشت کار پر تلوار لٹک رہی ہے ،شوگر ملز ابھی تک نا چلنے کیوجہ سے کاشت کار بہت پریشان ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments