چوک سرور شہید میں مٹی کا تودہ گرنے سے 16 سالہ لڑکا زخمی
چوک سرور شہید (نمائندہ دنیا) نواحی علاقے چک نمبر 560 ٹی ڈی اے میں گھر کی دیوار کی تعمیر کے لیے 10 فٹ گہرے گڑھے سے ۔۔
مٹی نکالتے ہوئے اچانک تودہ گرنے سے 16 سالہ لڑکا محمد قاسم ولد محمد یوسف مٹی تلے دب گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور مقامی افراد کی مدد سے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے لڑکے کو زندہ باہر نکال لیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں اس کی دونوں ٹانگیں زخمی ہوئیں۔ اسے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال چوک سرور شہید منتقل کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments