وہاڑی ریلوے بازار کی بیوٹیفکیشن پر ناقص میٹریل استعمال

وہاڑی ریلوے بازار کی بیوٹیفکیشن  پر ناقص میٹریل استعمال

وہاڑی (خبرنگار) وہاڑی شہر کے ریلوے بازار کی بیوٹیفکیشن پر 15 کروڑ روپے خرچ ہونے کے باوجود بازار کا آدھے سے۔۔۔

 زیادہ حصہ اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے ۔ شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ٹھیکیداروں کی مبینہ غفلت، ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہی اور ناقص میٹریل کے استعمال کے باعث جدید برقی قمقمے نصب ہونے کے باوجود روشن نہ ہو سکے ۔شہریوں کے مطابق مہنگے برقی قمقمے تنصیب کے ابتدائی مرحلے میں بھی درست طور پر کام نہیں کر رہے تھے ۔ دوسری جانب یہ مؤقف بھی سامنے آیا ہے کہ قمقموں میں تکنیکی خرابی ہے ، جسے دور کرنے کی کوششوں کے باوجود مسئلہ حل نہیں ہو سکا۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نومبر کے دوسرے ہفتے میں وہاڑی کا دورہ کرکے ریلوے بازار کی بیوٹیفکیشن اور وہاڑی ملتان دو رویہ ڈسٹ فری کارپٹڈ روڈ کا افتتاح کریں گی اور عوام سے خطاب بھی کریں گی۔ تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ سڑک کے اطراف گھاس لگانے کا کام بھی تاحال مکمل نہیں ہو سکا۔شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور کمشنر ملتان سے مطالبہ کیا ہے کہ ریلوے بازار میں نصب برقی قمقموں کی خرابی، مبینہ ناقص میٹریل کے استعمال اور منصوبے پر خرچ ہونے والے سرکاری فنڈز کی تحقیقات کرائی جائیں۔ الزامات ثابت ہونے پر متعلقہ ٹھیکیداروں اور ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے تاکہ قومی سرمائے کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...