چوری اور جیب تراشی کی وارداتیں، شہری لاکھوں سے محروم

چوری اور جیب تراشی کی  وارداتیں، شہری لاکھوں سے محروم

وہاڑی (نمائندہ خصوصی) وہاڑی اور گردونواح میں چوری اور جیب تراشی کی وارداتوں میں اضافہ ہونے سے شہریوں میں تشویش پائی جا رہی ہے ۔ نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کا سامان لے گئے۔۔

 جبکہ دن دیہاڑے جیب تراشی کی واردات میں شہری نقدی اور موبائل فون سے محروم ہو گیا۔ پولیس نے مختلف واقعات کے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق تحصیل کورٹ بورے والا کے ڈیٹا آپریٹر الطاف سودا سلف خریدنے کے لیے بازار آئے تو نامعلوم جیب تراش نے مبینہ طور پر ان کی جیب سے 35 ہزار روپے اور موبائل فون نکال لیا۔دوسری واردات چک نمبر 227 ای بی میں ہوئی جہاں زمیندار علی حسن کے ٹیوب ویل پر نصب بجلی کے ٹرانسفارمر سے نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی کاپر تاریں چوری کرکے لے گئے ۔تیسری واردات چک نمبر 359 ای بی میں زمیندار تصور حسین کے ڈیرے پر ہوئی جہاں مبینہ طور پر اویس جٹ اور جنید عرف جیدی جٹ ساکنان چک نمبر 369 ای بی کھادیں، زرعی سپرے اور انورٹر چوری کرکے لے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...