گاڑیوں پر تیز فلش لائٹس حادثات کا سبب بننے لگیں، شہری پریشان
گگو منڈی (نامہ نگار) موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں پر نصب غیر قانونی تیز فلش لائٹس شہریوں کے لیے پریشانی کا باعث بننے لگیں۔۔
، رات کے وقت ان لائٹس کی تیز روشنی سے حادثات کا خدشہ بڑھ گیا جبکہ شہریوں کی بینائی بھی متاثر ہو رہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق گگو منڈی میں متعدد موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں پر تیز روشنی والی فلش لائٹس نصب ہیں، جن کے باعث رات کے وقت سامنے سے آنے والے ڈرائیوروں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ تیز روشنی کے باعث سڑک پر دیکھنے میں مشکلات پیش آتی ہیں، جس سے حادثات کا خطرہ بڑھ رہا ہے ۔شہریوں حاجی شاہین، چوہدری ندیم گجر، سہیل اصغر، اعجاز سیکرٹری، فاروق جوئیہ اور رانا نصیر احمد سمیت دیگر نے ڈی پی او وہاڑی اور ڈی ایس پی ٹریفک سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی فلش لائٹس نصب کرنے والی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments