ترقیاتی منصوبوں کے سبب بجلی کی فراہمی معطل رہے گی

ترقیاتی منصوبوں کے سبب  بجلی کی فراہمی معطل رہے گی

ملتان (خصوصی رپورٹر )میپکوترجمان کے مطابق جنوبی پنجاب میں سڑکوں کی کشادگی ونئی تعمیر،جاری ترقیاتی۔۔

 منصوبوں کی تکمیل اوربجلی کے تقسیمی نظام کی اپ گریڈیشن کے باعث بجلی کی فراہمی درج ذیل فیڈرز سے 8نومبر2026ء (بروز اتوار)کو مختلف اوقات میں بند رہے گی۔ اس بندش سے ملتا ن سرکل کے 11KVبوہڑ گیٹ،اکبر روڈ،ریلوے روڈ، فرید آباد،حسن پروانہ،چلڈرن کمپلیکس،برن یونٹ،نواں شہر،کارڈیالوجی اورسٹیٹ بینک فیڈرز سے نو بجے صبح سے ایک بجے دن تک، مظفر گڑھ سرکل کے 11KVبکائنی فیڈر سے ساڑھے سات بجے صبح سے ڈیڑھ بجے دن تک، ڈی جی خان سرکل کے 11KVکوٹ ہیبت، صدربازار2،گدائی2،نیو ٹبی قیصرانی ،باتھی،نور احمد والی،اولڈ وہوا،سٹی وہوا ،جلو والی اور ریترا فیڈرز سے آٹھ بجے صبح سے ایک بجے دن تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...