گھر کے باہر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ،مقدمہ درج

گھر کے باہر نامعلوم موٹرسائیکل  سواروں کی فائرنگ،مقدمہ درج

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر )گھر کے باہر5 نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی ہوائی فائرنگ، مقدمہ درج دائرہ دین پناہ کے۔۔

 وارڈ نمبر 3 محلہ مخدوماں والا کے رہائشی کشور عباس جٹ کی مدعیت میں درج ،ایف آئی آر کے متن کے مطابق وہ رات گئے شادی کی تقریب سے واپس گھر پہنچا تو5نامعلوم مسلح افرادموٹر سائیکل پر سوار ہوکر پیچھے سے آگئے اور آتے ہی اس پر ہوائی فائرنگ شروع کردی۔،مدعی کے شورپراہل علاقہ موقع پر پہنچے تو ملزم جاتے ہوئے مدعی کے ڈیرہ کے مرکزی گیٹ پر بھی ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ایف آئی آر کے مطابق مدعی نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ نامعلوم ملزم نے محمد شہباز عرف مگا کے کہنے پر فائرنگ کی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...