سی پی او کی زیر صدارت انتظامی امور ،کارکردگی جائزہ اجلاس
ملتان (کرائم رپورٹر )سی پی او اختر فاروق کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف برانچز کے انچارجز نے شرکت کی۔۔
اجلاس میں پولیس کی مختلف برانچز کی کارکردگی، انتظامی امور اور جاری اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔سی پی او نے برانچز کے انچارجز کو ہدایت کی کہ اپنے فرائض ذمہ داری اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیں۔ اور دفتری امور کو بروقت مکمل کیا جائے ۔انہوں نے پولیس ورکنگ کو مزید مؤثر بنانے ، باہمی رابطے کو بہتر کرنے اور عوام کو بہترین پولیس سروسز کی فراہمی یقینی بنانے پر زور دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments