بدھلہ سنت، شہری کے قتل کا الزام ملزم کیخلاف مقدمہ درج
ملتان(کرائم رپورٹر)بدھلہ سنت پولیس نے شہری کو گولیاں مار کر قتل کرنے کے الزام میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کو عثمان نے بتایا کہ میرا بھائی زاہد موٹرسائیکل پر جارہا تھا کہ ملزم نے روک کر جان سے مارنے کی نیت سے سیدھے فائر بھائی پر کئے اور فرار ہوگیا گولیاں بھائی کے سینے میں لگیں جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments