کبیروالا :جعلی پیر اور عامل سادہ لوح افراد کو لوٹنے لگے

 کبیروالا :جعلی پیر اور عامل  سادہ لوح افراد کو لوٹنے لگے

جودھ پور،چوپڑہٹہ (نمائندہ دنیا) کبیروالا اور نواحی علاقوں میں مبینہ جعلی پیروں اور عاملوں کی سرگرمیاں بڑھنے لگیں، جگہ جگہ نام نہاد روحانی مراکز قائم ہوگئے۔۔۔

 جہاں دم درود، پھونک مارنے، تعویذ اور وظائف کے نام پر فیسیں وصول کی جا رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بعض عناصر بیماریوں سے نجات، گھریلو پریشانیوں کے خاتمے، کاروبار میں ترقی، رشتوں کی بندش کھولنے اور اولاد کے حصول جیسے دعوؤں کے ذریعے سادہ لوح شہریوں کو اپنے جال میں پھنسا رہے ہیں۔ بعض افراد شہریوں کی مالی حیثیت دیکھ کر بھاری رقوم کا مطالبہ کرتے ہیں، جس کے باعث پریشان حال لوگ اپنی جمع پونجی سے محروم ہو رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...