ریسکیواہلکار کی بروقت کارروائی،شہری کی جان بچا لی
ملتان (کرائم رپورٹر )گھر میں اکیلے شخص کی طبیعت خراب ہوگئی ریسکیو نے طبی امداد دی۔۔۔
ترجمان کے مطابق ریسکیو 1122کو ایک شخص کی تشویشناک حالت کے متعلق بذریعہ موبائل اطلاع موصول ہوئی ۔ریسکیو 1122سٹاف ای ایم ٹی شرجیل احمد بروقت جائے وقوعہ پر پہنچا گھر کا دروازہ اندر سے بند تھا اور مریض خود دروازہ کھولنے سے قاصر تھا ،اہلکار نے پیشہ ورانہ حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہمسایوں سے رابطہ کیا اور ان کی اجازت سے متبادل راستے کے ذریعے مریض تک رسائی حاصل کی مریض کی حالت کا جائزہ لیا ضروری فرسٹ ایڈ فراہم کی اور اسے ہسپتال شفٹ کردیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments