اسسٹنٹ کمشنر کا جلال پور میں ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ

اسسٹنٹ کمشنر کا جلال پور میں  ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ

جلال پور پیر والا (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر ملتان ڈاکٹر فیصل سلیم کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر سعد صہیب سرور نے متعلقہ افسران کے ہمراہ شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔۔۔

اس موقع پر ایکسین پی ایچ ای ڈی، ایس ڈی او ہائی ویز اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔اسسٹنٹ کمشنر نے پرانا لودھراں روڈ پر سڑک کی تعمیر و بحالی کے کام کا جائزہ لیا اور تعمیراتی معیار چیک کیا۔ انہوں نے شجاعت پور میں جاری سیوریج لائن کے کام کا بھی معائنہ کیا۔اس موقع پر ایکسین پی ایچ ای ڈی کو ہدایت کی گئی کہ علاقے میں سیوریج کے مسائل کے مستقل حل کے لیے جامع لے آؤٹ پلان تیار کیا جائے تاکہ نکاسی آب کے مسائل کو مؤثر اور پائیدار بنیادوں پر حل کیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...