وجھیانوالہ میں تجاوزات کی بھرمار سڑکیں اور سکول کا راستہ بند
وجھیانوالہ (نامہ نگار) وجھیانوالہ مین روڈ خانیوال پر ریڑھی بانوں اور سبزی و فروٹ فروشوں نے مبینہ طور پر تجاوزات قائم کر رکھی ہیں۔۔
، جبکہ میاں چنوں روڈ اور جمال چوک روڈ پر کرایے کی موٹر سائیکلوں کے غیر قانونی سٹینڈز کے باعث آمدورفت متاثر ہو رہی ہے ۔ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول کے مرکزی گیٹ کے سامنے موٹر سائیکلوں کی پارکنگ سے طلبہ کو بھی مشکلات کا سامنا ہے ۔ شہریوں کا الزام ہے کہ پٹرولنگ پولیس 88/15-L اور پیرا فورس تجاوزات کے خاتمے کے لیے مؤثر کارروائی نہیں کر رہیں۔، جس کے باعث مسئلہ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے ۔عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے ، غیر قانونی اسٹینڈز ختم کروائے جائیں اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ شہریوں اور طلبہ کی آمدورفت میں حائل رکاوٹیں دور ہو سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments