کسانوں کا مہنگی کھاد، بجلی اور زرعی مداخل کے خلاف احتجاج
خانیوال روڈ بند، حکومت سبسڈی، فصلوں کے منصفانہ نرخ دے ، عرفان بھٹی
ملتان (لیڈی رپورٹر)کسانوں کی بڑھتی ہوئی معاشی مشکلات، مہنگے بیج، زرعی ادویات، کھاد، ڈیزل اور بجلی کے خلاف سرائیکستان نوجوان تحریک کسان ونگ نے گزشتہ روز کھاد فیکٹری، خانیوال روڈ پر شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے خانیوال روڈ بند کرکے ‘‘کسان کو حق دو، بجلی سستی کرو، کھادیں سستی کرو، تیل سستا کرو اور کسانوں کو سبسڈی دو’’ کے نعرے لگائے ۔احتجاج کی قیادت کسان ونگ کے مرکزی صدر ملک عرفان بھٹی، ملک حسنین کھوکھر، ملک شہزاد بھٹی اور ملک علی کھوکھر نے کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ کسان شدید معاشی مشکلات کا شکار ہیں، حکومت ان کی آواز سنے اور زراعت کو تباہی سے بچائے ۔انہوں نے کہا کہ ڈی اے پی کھاد کی بوری 18 ہزار روپے جبکہ یوریا کی بوری 5 ہزار روپے میں فروخت ہو رہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments