سائنس ، کمپیوٹر لیبز نہ رکھنے والے پیف سکول بند کرنیکا فیصلہ
مالکان سے بیان حلفی اور تصویری ثبوت طلب، عدم تعمیل پر کارروائی ہوگی
ملتان (خصوصی رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پی ای ایف)نے سائنس اور کمپیوٹر لیبز نہ رکھنے والے پارٹنر سکولوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے مالکان سے تحریری ثبوت، بیان حلفی اور تصاویر طلب کرلی ہیں۔تفصیل کے مطابق پی ای ایف حکام نے واضح کیا ہے کہ جن سکولوں میں سائنس کے مضامین پڑھائے جا رہے ہیں، وہاں سائنس لیب کا قیام لازمی ہے ، جبکہ کمپیوٹر کی تعلیم دینے والے اداروں میں کمپیوٹر لیب بھی موجود ہونی چاہیے ۔ یہ لیبز محض دکھاوے کے لئے نہیں بلکہ مکمل فعال اور طلبہ کے عملی استعمال کے قابل ہونی چاہئیں۔جاری کردہ سرکلر میں ہدایت کی گئی ہے کہ سائنس اور کمپیوٹر لیبز کے تمام آلات، مشینری اور متعلقہ سامان محفوظ تحویل میں رکھا جائے ۔ اس مقصد کے لئے الگ، مستقل اور مقفل کمرہ مختص کرنا ہوگا، جسے کسی دوسرے تدریسی مقصد کے لئے استعمال نہیں کیا جاسکے گا۔ لیبز کا سامان حفاظتی انتظامات کے تحت لاکڈ کیبنٹس میں رکھنے کے ساتھ فرسٹ ایڈ کٹ، آگ بجھانے کا آلہ اور دیگر ضروری حفاظتی سہولیات کی موجودگی بھی یقینی بنانا ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments