پہلی سے پانچویں جماعت کے نصاب میں 40 فیصد کمی

 پہلی سے پانچویں جماعت کے نصاب میں 40 فیصد کمی

نئی کتابوں میں کیو آر کوڈز شامل، تصورات سمجھنے پر توجہ دی جائے گی

ملتان (خصوصی رپورٹر)پنجاب میں پہلی سے پانچویں جماعت تک کے نصاب میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے نئی درسی کتابوں کا مواد 40 فیصد تک کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق اس اقدام کا مقصد طلبہ پر تعلیمی بوجھ کم کرنے کے ساتھ رٹہ سسٹم کی حوصلہ شکنی اور تصورات کو بہتر انداز میں سمجھنے کی صلاحیت پیدا کرنا ہے ۔حکام کے مطابق پہلی سے پانچویں جماعت کی نئی درسی کتابوں کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے ، جبکہ ان کا جائزہ لینے کا عمل بھی جاری ہے ۔ ریویو مکمل ہونے کے بعد کتابوں کو حتمی شکل دے کر جلد متعارف کرایا جائے گا۔نئی کتابوں میں کیو آر کوڈز بھی شامل کئے گئے ہیں، جنہیں اسکین کرکے طلبہ متعلقہ تعلیمی ویڈیوز تک رسائی حاصل کرسکیں گے ۔ اس سہولت سے بچوں کو نصابی موضوعات سمجھنے اور جدید ڈیجیٹل ذرائع سے سیکھنے میں مدد ملے گی۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق آئندہ تعلیمی سال میں چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کی نئی درسی کتابیں بھی اسی طرز پر تیار کی جائیں گی، تاکہ طلبہ کو آسان اور مؤثر انداز میں تعلیم فراہم کی جاسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...