مصالحہ یونٹ کا مالک رنگے ہاتھوں ملاوٹ کرتے پکڑا گیا

 مصالحہ یونٹ کا مالک رنگے ہاتھوں ملاوٹ کرتے پکڑا گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کوٹ مومن میں مصالحہ یونٹ کیخلاف کارروائی، مالک رنگے ہاتھوں ملاوٹ کرتے ہوئے پکڑا گیا۔۔

،ترجما ن فوڈ اتھارٹی کے مطابق مصالحہ یونٹ سے 4من ملاوٹی مرچیں اور بھاری مقدار میں ملاوٹی نمک برآمدہوئیں مرچوں میں بھوسے کی ملاوٹ کی جارہی تھی۔ معروف برانڈ کے نمک کے خالی پیکٹ میں نمک بھرا جا رہا تھامصالحہ یونٹ کے مالک کیخلاف ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہے شہری کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن نمبر 1223پر رابطہ کریں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں