ڈیرے پر آنے سے روکنے پر فائرنگ، نوجوان شدید زخمی

ڈیرے پر آنے سے روکنے  پر فائرنگ، نوجوان شدید زخمی

شاہ پور(نمائندہ دنیا)قریبی قصبہ کنڈان میں ڈیرہ پر آنے سے منع کرنے کی رنجش پر اشتعال میں آکر ایک شخص محمد شعیب قوم بھٹی نے ایک نوجوان احمد حسن پر پستول سے فائرنگ کرکے اسے شدید زخمی کر دیا۔

 پولیس تھانہ شاہ پور نے مضروب کے بھائی عمر فاروق کی رپورٹ پر محمدشعیب کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ، عمر فاروق نے رپورٹ درج کرائی کہ وہ اپنے بھائی احمد حسن نے ہمراہ ڈیرہ سے گھر آ رہے تھے کہ اچانک ملزم محمدشعیب پستول لے کر آ گیا اور اس کے بھائی پر فائرنگ کر دی ایک گولی احمد حسن کے پیٹ میں لگی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا ، ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا ، مضروب احمد حسن کو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں