قرآن پاک سے راہنمائی حاصل کر کے ہر مسئلے کا حل تلاش کیا جا سکتا ہے ، قاری عبدالرشید قادری
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)بزم علمائے اہلسنت جوہر آباد کے جنرل سیکرٹری مولانا قاری عبدالرشید قادری نے کہا ہے اسلامی جمہوریہ پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے نبی کریم ؐ کی تعلیمات پر عمل کرنے کے سورا کوئی اور راستہ نہیں۔۔۔
ہم اپنی زندگیوں کو نبی پاکؐ کی سیرت طیبہ کے سانچے میں ڈھا ل کر ہی وطن عزیز کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں ، میڈیا سے بات چیت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ قرآن پاک ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جس سے راہنمائی حاصل کر کے ہر مسئلے کا حل تلاش کیا جا سکتا ہے ، آج مسلمانوں کی زبوں حالی کی بنیادی وجہ اسلامی عقائد سے رو گردانی اور اسلامی تعلیمات سے دوری ہے۔