مرنے والوں کی یاد میں شمعیں روشن کرنے کی رسم خلاف شریعت اور خلاف سنت ہے ‘قاری یوسف رحمانی

مرنے والوں کی یاد میں شمعیں روشن  کرنے کی رسم خلاف شریعت اور  خلاف سنت ہے ‘قاری یوسف رحمانی

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا)انٹر نیشنل ختم نبوت کے تحصیل امیر قاری یوسف رحمانی نے کہا ہے کہ ملک میں اﷲ تعالیٰ کا عذاب یہودیوں اور ہندوؤں کی رسموں کو فروغ دینے کے باعث آرہا ہے۔۔۔

 پاکستان میں مرنے والے افراد کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے شمعیں جلانے کی رسم بری طرح زور پکڑ رہی ہے جو خلاف شرع اور خلاف سنت ہے انھوں نے کہا کہ مسلمانوں کیلئے مغفرت کی دعا کی جا سکتی ہے کسی غیر مسلم کیلئے مغفرت کی دعا نہیں کی جا سکتی نہ ہی انکے لئے شمعیں جلانا جائز ہے انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ایسی تقریبات پر پابندی لگائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں