قصابوں کی من مانی، گوشت کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
فاروقہ/سرگودھا (نمائندہ دنیا) مقامی قصابوں نے من مانی کرتے ہوئے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق مقامی قصابوں نے بڑا گوشت 800روپے کی بجائے 1000 روپے کلو چھوٹا گوشت 1400روپے کی بجائے 1800روپے فی کلو فروخت ہو رہا جبکہ شہریوں کے مطابق ایک کلو کی بجائے 800سے 900گرام گوشت فراہم کیا جا تا ہے سابق صدر انجمن تاجران صوفی نصراﷲ نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا اور اے سی ساہیوال سے مطالبہ کیا ہے کہ کنٹرول ریٹ اور کم تولنے والوں کے خلاف مقدمات درج کروا کر انھیں گرفتار کیا جائے۔