عمر میں اضافے اور حادثات کے باعث لوگ ہڈیوں کے امراض میں مبتلا:ڈاکٹر آفتاب
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر منیب الرحمن نیازی کا امریکن کالج آف سرجن فیلو شپ ایوارڈ حاصل کرنا اہل سرگودھا کے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں۔۔۔
امریکن کالج آف سرجنز دنیا کے منتخب و نمایاں صلاحیتوں کے حامل ڈاکٹر کو فیلو شپ کے لئے منتخب کرتا ہے ، ان خیالات کا اظہار نجی ہسپتال کے ایڈمنسٹریٹر و معروف ڈاکٹر آفتاب عاصم نے اخبار نویسوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ عمر میں اضافہ اور حادثات کے ساتھ مختلف امراض کی وجہ سے لوگ ہڈیوں کے امراض کا شکار ہو جاتے ہیں ،آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر منیب الرحمن نیازی مریضوں کو علاج و معالجہ کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے ساتھ دکھی انسانیت کی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔