سہولیات کے نام پر ٹرانسپورٹرز کی لوٹ مار،سخت ایکشن کا حکم

سہولیات کے نام پر ٹرانسپورٹرز کی لوٹ مار،سخت ایکشن کا حکم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے سرگودھا سے لاہور، راولپنڈی، جھنگ سمیت دیگر بین الاضلاعی روٹس پر چلنے والی گاڑیوں میں سہولیات فراہم کرنے کے نام پر جاری لوٹ مار کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

تفصیل کے مطابق موصولہ شکایات میں بتایا گیا کہ کمپنیوں کی جانب سے ظاہر یہی کیا جاتا ہے کہ تجربہ کاراور خوش اخلاق عملے سے لے کر مختلف سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں مگر صورتحال اس کے برعکس ہے، اسٹینڈ سے اسٹینڈ تک کرایہ وصول کیا جاتا ہے مگر ہر کمپنی نے راستے میں الگ سے غیر قانونی ٹرمینلز بنا رکھے ہیں ،یہی نہیں پوچھنے یا احتجاج کرنے پر مسافروں سے یہی خوش اخلاق عملہ بد سلوکی کرتا نظر آتا ہے ،اور ایسے واقعات معمول بن چکے ہیں،شکایت سیل کے نام پر مسافروں کو الگ سے ذلیل و خوار کیا جاتا ہے جس پر سیکرٹری ڈی آر ٹی اے کو فوری ایکشن لینے اور جلد از جلد عملدرآمد کی رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں