ن لیگ نے ووٹ لیکربھلوال کے عوام کو مایو س کیا‘ندیم چن

 ن لیگ نے ووٹ لیکربھلوال کے عوام کو مایو س کیا‘ندیم چن

بھلوال(نمائندہ دنیا)پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ بھلوال کی عوام نے ہمیشہ مسلم لیگ ن کو ووٹ دیئے لیکن انہوں نے ہی عوام کو مایوس کیا۔۔۔

 بھلوال کے رہائشی آج بھی گندہ پانی پینے رہے ہیں ،انہوں نے کہا بھلوال کی عوام کو جب بھی کوئی سہولت ملی پیپلز پارٹی نے دی،وہ سوئی گیس کی صورت میں ہو ، پاسپورٹ آفس، نادرا کی شکل میں ہو ،انہوں نے کہا کہ اب ن لیگ کی حکومت ہے ، وزیر بھی ہیں، مشیر بھی اور ماموں جان چیف سیکرٹری، اگر اب بھی ضلع کا اعلان نہیں ہوتا تو کب ہو گا اس میں میں بھی معاون کروں گا، بھلوال کی حالت دیکھ لیں نہ صفائی، نہ میڈیکل کی سہولت نہ پینے کا پانی میونسپل کمیٹی کے جو فنڈز تھے وہ بھی برائے نام کر دیئے گئے ہیں آخر کیوں؟ بھلوال کی عوام نے ہمیشہ ان کا خیال رکھا ہے منتخب نمائندوں کیوں نہیں رکھتے پیپلز پارٹی دور میں ہمیشہ بھلوال میں بے شمار کام ہوئے ہیں گائوں گائوں بجلی سوئی گیس پہنچائی گئی لیکن ن لیگ نے ہمیشہ بھلوال کی عوام کو کیوں نظر انداز کیا ہوا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں