نظریاتی کارکن اثاثہ ‘ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ‘شاہنواز

نظریاتی کارکن اثاثہ ‘ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ‘شاہنواز

پھلروان(نمائندہ دنیا)پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سٹی پھلروان کے زیرِ انتظام ایک باوقار تقریب منقعد ہوئی جس میں چوہدری شاہنواز رانجھا ڈویژنل صدر پاکستان مسلم لیگ ن سرگودھا اور ان کے ساتھ رائے حامد رضا بھٹی ڈویژنل کوآرڈینیٹر سرگودھا محمد علی جٹ تحصیل صدر یوتھ ونگ(pp72) بھلوال۔۔۔

سٹی صدر پھلروان رانا محسن شہزاد اور عہدیداروں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، تقریب میں یوتھ ونگ سٹی پھلروان کے عہدیداروں میں نیو نوٹیفکیشن تقسیم کئے گئے رانا ذیشان کو سٹی صدر یوتھ ونگ پھلروان اور راؤ عبداﷲ کو جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ پھلروان اور ان کی باقی تنظیم کو نوٹیفکیشن تقسیم کئے گئے چوہدری شاہنواز رانجھا ڈویژنل صدر مسلم لیگ (ن) ڈویژن سرگودھا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نظریاتی کارکن پارٹی کا اثاثہ ہوتے ہیں انہی کی بدولت بنیادی نظریات کو فروغ ملتا ہے ہم ان کارکنوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ان کارکنوں کو ساتھ لے کر چلنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے پھلروان میاں محمد نواز شریف کو چاہنے والوں کا شہر ہے یہاں کے لوگ سیاسی سوجھ بوجھ رکھتے ہیں یہی وجہ ہے پھلروان قومی اور صوبائی حلقوں میں مسلم لیگ (ن) کی جیت کا باعث بنتا ہے مدر ونگ مسلم لیگ(ن) کے سٹی صدر رانا محسن شہزاد نے اپنے معروضات پیش کرتے ہوئے تمام آنے والے معزز مہمانان گرامی کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ تنظیم سازی ایک مشکل فن ہے جو ہم نے چوہدری شاہنواز رانجھا سے سیکھا ہے یوتھ ونگ کو ترتیب دیتے ہوئے کارکنوں کی صلاحیتوں اور قربانیوں کو مدنظر رکھا گیا ہے کیونکہ آئندہ مسلم لیگ (ن) کی کامیابی انہی کے کندھوں پر ہے انہوں نے عزم کیا کہ استحکام پاکستان کیلئے اپنے قائد نواز شریف کے ویژن کیساتھ ملک کی خدمت کرینگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں