80 لٹر شراب برآمد،منشیات فروش گرفتار،مقدمہ درج

 80 لٹر شراب برآمد،منشیات  فروش گرفتار،مقدمہ درج

کندیاں (نمائندہ دنیا) تھانہ پپلاں پولیس نے ڈی پی او میانوالی کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل کی خصوصی ہدایات پر منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بڑی کامیابی حاصل کی ہے ۔

 مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چک نمبر 11 ایم ایل کے رہائشی کرامت علی سے 80 لیٹر شراب برآمد کی۔ پولیس نے ملزم کو موقع پر گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ ڈی پی او نے کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں