قتل کے مجرم کو سزائے موت سنا دی گئی ، 5لاکھ روپے جرمانہ

قتل کے مجرم کو سزائے موت  سنا دی گئی ، 5لاکھ روپے جرمانہ

خوشاب(نمائندہ دُنیا )مقامی عدالت نے تھانہ خوشاب کے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے مقدمہ میں ملوث مجرم سیدعابد حسین شاہ کو سزائے موت اور پانچ لاکھ جرمانے کا حکم سنا دیا۔

 عابد حسین کیخلاف خوشاب پولیس نے گزشتہ برس قتل کے الزام میں زیر دفعات 302اور311ت پ مقدمہ درج کر کے بعد از تفتیش چالان فاضل عدالت میں پیش کیا تھا ، ڈی پی او خوشاب فروہ عامر نے مقدمہ کی موثر پیروی کرنے اور قاتل کو سزا دلوانے پر ایس ایچ اوکو شاباش دی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں