ناجائز اسلحہ برآمد،2ملزم گرفتار،مقدمات درج

 ناجائز اسلحہ برآمد،2ملزم  گرفتار،مقدمات درج

کندیاں (نمائندہ دنیا) تھانہ ہرنولی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔

دوران چیکنگ محمد قربان ولد حبیب اللہ سے 44 بور کلاشنکوف نما رائفل جبکہ محمد احسان ولد عطا محمد سے 9 ایم ایم پسٹل برآمد کیا۔ پولیس کے مطابق دونوں افراد اسلحہ کے حوالے سے کوئی اجازت نامہ پیش نہ کر سکے جس پر دونوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں