ضلع حافظ آباد پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار
میانوالی (نامہ نگار )تھانہ چھدرو پولیس نے ای پولیس ایپ کے ذریعے ضلع حافظ آباد پولیس کو مطلوب مجرم اشتہاری گرفتار کر لیا۔
ڈی پی او میانوالی کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل کی ہدایات پر مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ گرفتار ملزم تھانہ جلال پور بھٹیاں حافظ آباد کے مقدمہ میں مطلوب تھا.مزید قانونی کاروائی عمل میں لا کر ملزم کو ضلع حافظ آباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔ڈی پی او میانوالی کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل نے اس کاروائی پر پوری ٹیم کو شاباش دی ہے ۔