معذور افراد کے حقوق کا تحفظ اورمسائل کا حل ہم سب کی ذمہ داری : غوث محمد نیازی
خوشاب(نمائندہ دُنیا )پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع خوشاب کے صدر ڈاکٹر غوث محمد نیازی نے کہا ہے۔
کہ معذور افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں ان کے حقوق کے تحفظ، ان کے مسائل کے حل اور ان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عملی اقدامات اٹھانا ہم سب کی مذہبی اخلاقی اور قومی ذمہ داری ہے انہیں نظر انداز کرنے کی بجائے ان کی صحیح تربیت، توجہ اور مناسب مواقع فراہم کیے جائیں تو یہ افراد خود انحصاری کی راہ پر گامزن ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار عالمی یوم معذوراں کی مناسبت سے پی ایم اے ہائوس جوہر آباد میں منعقدہ ایک تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کے دوران کیا۔تقریب میں معذور افراد میں ویل چیئرز اور دیگر ضروری سامان تقسیم کیا گیا۔