نوجوان نسل کو جدید تقاضوں کے مطابق خود کو تیار کرنا ہوگا،جہانزیب اعوان

 نوجوان نسل کو جدید تقاضوں کے مطابق  خود کو تیار کرنا ہوگا،جہانزیب اعوان

خوشاب(نمائندہ دُنیا )کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے کہا ہے کہ تعلیم ہی قوموں کی ترقی کی بنیاد ہے اور نوجوان نسل کو جدید تقاضوں کے مطابق خود کو تیار کرنا ہوگا۔

 کامیابی کا راستہ محنت، نظم و ضبط اور مثبت سوچ سے ہو کر گزرتا ہے نسل نو کی تربیت اور کردرا سازی میں اساتذہ اور والدین کا کردرا کلیدی ہے ، انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈی پی ایس انٹر کالج جوپر آباد کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں بطور مہمان خصوصی خطاب کے دوران کیا ، تقریب میں سکول کے بچوں نے ملی نغمے ، ٹیبلو، ڈرامے اور مختلف شاندار پرفارمنس پیش کیں جنہیں حاضرین نے خوب سراہا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں