تیز رفتاری اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر اٹھارہ مقدمات درج ،ملزم گرفتار،گاڑیاں بند

 تیز رفتاری اور بغیر لائسنس  ڈرائیونگ پر اٹھارہ مقدمات  درج ،ملزم گرفتار،گاڑیاں بند

میانی (نامہ نگار )نئے ٹریفک قانون کے تحت تھانہ میانی میں تیز رفتاری اور بغیر لائسنس گاڑیاں چلانے پر اٹھارہ مقدمات درج کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے نئے ٹریفک قانُون پر سختی سے عمل درآمد کروانے کی وجہ سے چیکنگ کے دوران دو دن میں اٹھارہ افراد کے خلاف تیز رفتاری ،بغیر لائسنس گاڑی ،کالے شیشوں اور سیٹ بیلٹ نا باندھنے پر اٹھارہ افراد جن میں ولید طارق سکنہ جھولانہ، عدیل قاسم سکنہ کوٹ احمد خان ،غلام قمر سکنہ کوٹ مومن ،زاہد سلطان رکن ،زبیر احمد سکنہ تلاگنگ ،قاضی اسرار سکنہ نوشہرہ، اعجاز احمد سکنہ سوہاوہ وغیرہ اٹھارہ افراد پر مقدمات درج کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا۔ اور گاڑیوں کو بھی قبضہ میں لے لیا گیا

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں