پیپلزپارٹی ن لیگ کا ساتھ نہ دیتی تو یہ تمام قائدین جیلوں میں ہوتے فردوس ارباب ملک
بھلوال(نمائندہ دنیا) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما ڈاکٹر فردوس ارباب ملک نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کہ بھائی اور بیٹی برسر اقتدار ہیں اور یہ خود بھی کیسے آئے ہیں اس حوالے سے انہیں بیان دینے سے قبل سوچنا چاہیے تھا۔
اگر یہ اس قدر فکر مند ہیں تو اپنی حکومت سے کہیں کہ جو لوگ عمران خان کو لائے تھے ان کے خلاف کیس کرے اب ہر کام دوسروں نے تو نہیں کرنا یہ خود کیوں نہیں کرتے انہیں صرف اقتدار چاہیے یا پھر مجھے کیوں نکالا کا بیانیہ چاہیے اس کے علاوہ ان کے پاس کچھ نہیں ہے اگر پاکستان پیپلز پارٹی ساتھ نہ دیتی تو یہ سب کے سب جیلوں میں ہوتے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے کبھی بھی کسی کے کاندھے پر چڑھ کر اقتدار حاصل نہیں کیا اس کے لیے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں ۔