انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کامیاب،علی حیدر نور خان نیازی کا شکریہ:تاجر برداری

 انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات  کامیاب،علی حیدر نور خان نیازی  کا شکریہ:تاجر برداری

میانوالی (نامہ نگار )واں بھچراں کی تاجر برادری نے کہا ہے کہ ایم پی اے علی حیدر نور خان نیازی کی ذاتی دلچسپی اور بروقت، موثر مداخلت کی وجہ سے انتظامیہ اور انجمن تاجران واں بھچراں کے عہدیداران کے درمیان مذاکرات کامیابی سے ہمکنار ہو گئے ہیں۔

انجمن تاجران واں بھچراں کے جنرل سیکرٹری رانا محمد اصغر نے بتایا کہ ایم پی اے علی حیدر نور خان نیازی کی بے لوث کوششوں اور دباؤ کے نتیجے میں انتظامیہ نے تاجروں کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر کو خارج کرنے کی واضح یقین دہانی کروا دی ہے ۔رانا محمد اصغر نے مزید کہا کہ تاجر برادری ایم پی اے علی حیدر نور خان نیازی کی مدد، تعاون اور غیر متزلزل حمایت کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں