چشمہ بارڈر پر تین سال سے روپوش اشتہاری ملزم گرفتار
ای پولیس ایپ سے شناخت، لکی مروت کے حنیف اللہ کو پویس کے حوالے کر دیا گیا
کندیاں (نمائندہ دنیا) بین الصوبائی بارڈر چیک پوسٹ ریموٹ سرچ پارک چشمہ کی کارروائی کے دوران ایک اہم اشتہاری مجرم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی پی او میانوالی کی ہدایات پر سخت چیکنگ کے عمل کی نگرانی ایس ڈی پی او پپلاں محمد اوصاف واہلہ کر رہے تھے جبکہ کارروائی انسپکٹر فیض محمد، اے ایس آئی محمد شہادت اور ان کی ٹیم نے کی۔ دوران چیکنگ ای پولیس ایپلیکیشن کے ذریعے شناخت ظاہر ہونے پر معلوم ہوا کہ ملزم حنیف اللہ ولد قاسم خان تین سال سے تھانہ کندیاں کو مطلوب تھا۔ پولیس نے اسے فوری گرفتار کرکے تھانہ کندیاں کے حوالے کردیا۔ اشتہاریوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔