2موٹر سائیکلیں ٹکرا گئیں ،21سالہ نوجوان جاں بحق
احمد رضا اپنی بہن کو لینے جارہا تھا ، پل نہر جبی کے قریب حادثہ ہو گیا شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا ،محمد کامران زخمی
خوشاب (نمائندہ دُنیا )مٹھہ ٹوانہ جبی روڈ پر دو موٹر سائیکلوں کے مابین تصادم میں عباس پورہ خوشاب کا رہائشی 21 سالہ احمد رضا راجپوت جاں بحق ہو گیا۔ احمد رضا ولد محبوب عالم راجپوت اپنی ہمشیرہ کو لینے کیلئے موٹر سائیکل پر موضع چنکی جا رہا تھا کہ پل نہر جبی کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے اس کا موٹر سائیکل سامنے سے آنیوالے تیز رفتار موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا جس سے احمد رضا شدید زخمی ہوا جبکہ دوسرے موٹر سائیکل سوار محمد کامران کو معمولی چوٹیں آئیں ، احمد رضا کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہر آباد منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے راستے میں دم توڑ کیا۔