یہ صرف میری نہیں، حلقے کے یور عوام کی بھی جیت ہے ،سلطان علی رانجھا

یہ صرف میری نہیں، حلقے کے یور عوام  کی بھی جیت ہے ،سلطان علی رانجھا

کوٹ مومن(نمائندہ دنیا )میاں سلطان علی رانجھا کو رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہونے پر رانا ندیم علی، نائب امیر جماعت اسلامی سرگودھا، رانا افضل، صدر چناب بازار کوٹ مومن، مہر عبدالجبار، ، رانا فضل الرحمان اور ملک حبیب الرحمن نے مبارکباد دی اور گلدستے پیش کر کے خوشی کا اظہار کیا۔

میاں سلطان علی رانجھا نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ جیت صرف میری جیت نہیں، بلکہ یہ پورے حلقے کی غیور عوام کی جیت ہے ۔ یہ جیت آپ سب دوستوں کی جیت ہے ۔ انشاء اللہ، ہم سب مل جل کر اور یک جان ہو کر حلقے کی خدمت کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں