سمگل شدہ ایرانی تیل کی فروخت سے انجن کھٹارا ہونے لگے

سمگل شدہ ایرانی تیل کی فروخت سے انجن کھٹارا ہونے لگے

درجنوں ایجنسیاں ملاوٹ شدہ پٹرول اور ڈیزل فروخت کرنے میں مصروف

 فاروقہ/سرگودھا(نمائندہ دنیا)آئل ایجنسیوں پر ملاوٹ شدہ اور سمگل شدہ ایرانی تیل کی فروخت سے انجن کھٹارا ہونے لگے ، تفصیلات کے مطابق نواحی دیہاتوں میں مبھارے خان،بارن، صاحبہ سمیت ہر روڈ پر درجنوں ایجنسیاں پٹرول اور ڈیزل فروخت کررہی ہیں ان میں اکثر ملاوٹ شدہ اور بیشتر سمگل شدہ ایرانی تیل فروخت کر رہی ہیں بد قسمتی سے شہروں میں پٹرول پمپوں کی مو جودگی کے باوجود محلوں میں آیل ایجنسیاں کھلے عام پٹرول مٹی کا تیل اور ڈیزل فروخت کر رہی ہیں شہری حلقوں نے اے سی ساہوال اور پیرا فورس سے اپیل کی ہے کہ ان ایجنسیوں کے تیل کا ٹیسٹ کروا کر انکے خلاف اور انکی سرپرستی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں