صدر ایس ای ایس ٹیچرز یونین ساہیوال حسنین بھٹی سپرد خاک

صدر ایس ای ایس ٹیچرز یونین  ساہیوال حسنین بھٹی سپرد خاک

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)صدر ایس ای ایس ٹیچرز یونین ساہیوال حسنین بھٹی کو آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔مرحوم ڈاکٹر باسط بھٹی صدر پنجاب ٹیچرز یونین سرگودھا کے سسر تھے۔

تفصیلات کے مطابق حسنین بھٹی صدر ایس ای ایس ساہیوال رضائے الہی سے انتقال کر گئے جن کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں ساہیوال میں ادا کر دی گئی۔نماز جنازہ میں اشتیاق احمد چیمہ صدر انجمن اساتذہ پاکستان، ضامن عباس سرپرست ایس ای ایس، ڈاکٹر محمد ادریس قادری، احسان اﷲ پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن، رانا جاوید، اکرم جوئیہ، ملک ظہور، راؤ شوکت و اساتذہ کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں