سیدفرحت عباس شاہ ایس ایچ اوتھانہ مٹھہ ٹوانہ تعینات
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈی پی او خوشاب نے سب انسپکٹر سید فرحت عباس شاہ کو ایس ایچ او تھانہ مٹھہ ٹوانہ تعینات کردیا۔
قبل ازیں وہ سکیورٹی برانچ جوھرآباد میں خدمات سر انجام دے رہے تھے ان کی بطور ایس ایچ اور تھانہ مٹھہ ٹوانہ تعیناتی ان کے پیش رو ناصر محمود کے ڈی پی او آفس میں تبادلہ کے پیش نظر کی گئی ہے۔ سب انسپکٹر فرحت عباس شاہ نے اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھا کر کام شروع کر دیا ہے۔