ای پولیس ایپ کے ذریعے اشتہاری مجرم گرفتار
کمرمشانی (نمائندہ دُنیا) ڈی پی او میانوالی کیپٹن (ر) رائے محمد اجمل کی ہدایات پر ضلع بھر میں اشتہاریوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
اسی سلسلے میں ایس ڈی پی او عیسیٰ خیل اشرف علی کی نگرانی میں تھانہ چاپری نے دوران چیکنگ ای پولیس ایپ کے ذریعے تھانہ کالاباغ کو مطلوب مجرم اشتہاری محمد جمیل کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے مزید قانونی کارروائی کے بعد ملزم کو تھانہ کالاباغ کے حوالے کر دیا۔